جمعیۃ اوپن اسکول مدارس کے طلبہ کے لیے بنیادی عصری تعلیم کا منفرد اور جامع منصوبہ

IQNA

جمعیۃ اوپن اسکول مدارس کے طلبہ کے لیے بنیادی عصری تعلیم کا منفرد اور جامع منصوبہ

19:31 - December 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3513281
ایکنا تھران- ضلع جمعیۃ لکھنؤ کا اوپن اسکول کے تعلق سے مدارس کے ذمہ داروں کے ساتھ مشاورتی میٹنگ منعقد کیا گیا۔

 ایکنا: ملت ٹایمز کے مطابق ضلع جمعیۃ علماء لکھنؤ کی جانب سے لکھنؤ و اطراف کے مدارس کے ذمہ دار ،ناظم ، مہتمم ، صدرِ مدرس حضرات کے ساتھ دینی مدارس کو مذہبی تعلیم کے ساتھ عصری علوم سے آراستہ کرنے کے لیے جمعیتہ اوپن اسکول کا تعارفی جلسہ القرآن انسٹیٹیوٹ برلنگٹن اسکوائر حسین گنج لکھنؤ میں زیر صدارت نایب صدر چودھری آل عمر قریشی منعقد ہوا ۔ جلسہ کا آغاز قاری شمس الھدیٰ رحمانی کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔

 ضلع جمعیت کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدوس ہاشمی نے دہلی سے تشریف لائے جمعیتہ اوپن اسکول کے وسطیٰ یو پی کے کوآرڈینیٹر مولانا سید محمد تنظیم ندوی و حافظ محمد فایز کے ساتھ شہر و اطراف کے مدارس کے ذمہ دار حضرات کا استقبال کرتے ہوئے کہا آج کے جلسہ کا مقصد لکھنؤ و اطراف میں چل رہے مدارس کو جمعیتہ اوپن اسکول سے جوڑنا تاکہ دینی مدارس کے طلباء وطالبات مذہبی علومِ کے ساتھ عصری علوم کی بھی تعلیم حاصل کر ایک ذمہ دار شہری کے ساتھ اعلیٰ انسانی قدروں کی بنیاد پر ملک اور قوم کی بھلائی میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں ۔ جمعیتہ اوپن اسکول مدارس کے طلبہ کے لیے بنیادی عصری تعلیم کا منفرد اور جامع منصوبہ ہے ۔

 

مہمان خصوصی جمعیتہ اوپن اسکول کے کوارڈینیٹر مولانا سید تنظیم احمد ندوی نے جمعیتہ اوپن اسکول کا تعارف کراتے ہوے کہا جمعیۃ اوپن اسکول ایک تعلیمی ادارہ ہے جسکا مقصد مدارس سے ملحق یا ڈراپ آوٹ طلبا وطالبات کو بنیادی عصری تعلیم مہیا کرانا اور تسلیم شدہ ثانوی درجہ کی سند حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے جسکے بعد طلباء وطالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کی بھی راہ ہموار ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا این آئی او ایس مرکزی حکومت کا ادارہ ہے جو سی بی ایس سی ، اور سی آی ایس سی کے مساوی ڈگری لیول سرٹیفکیٹ کے لئے امتحان کراتاہے ۔ اسوقت دنیا کا سب سے بڑا اوپن اسکول سسٹم ہے ۔ انہوں نے کہا مضامین کے تعلق اردو ، عربی ، ہندی ، انگریزی ، نفسیات ، کاروباری مطالعہ ، سوشل ساینس ، ہندوستانی ثقافت و وراثت اور لڑکیوں کے لیے ہوم ساینس کے ذریعے تعلیم دلائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا مغربی اترپردیش میں بہت بڑی تعداد میں مدارس کے طلبہ جمعیتہ اوپن اسکول سے تعلیم حاصل کرہے ہیں ۔ اسلیے مشرقی ، مغربی اور وسطی زون کے مدارس کو بھی اس تحریک سے وابستہ کرنا چاہتے ہیں ۔ 

نور فاؤنڈیشن کے صدر اور کیی مدرسوں کے ذمہ دار مولانا مصطفی ندوی نے کہا موجودہ دور میں عصری علوم اور تسلیم شدہ ڈگری آج کی بڑی ضرورت ہے ۔ سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں ڈگری کے بغیر کامیابی نہیں ملتی ۔ایسی صورت میں جمعیتہ اوپن اسکول بہت مفید اور کارآمد تعلیم ادارہ ہے ، خصوصاً علماء حضرات کے لیے ۔ جمعیتہ اوپن اسکول کی اس پہل سے مدارس کے طلباء وطالبات کو مختلف مقابلاجاتی امتحانوں میں بیٹھنا آسان ہوجائے گا ۔ اس موقع پر مولانا علی میاں ندوی فاؤنڈیشن کے صدر نے کہا جناب شیرازالدین نےجمعیتہ علماء ہند کے اس تعلیمی اقدام کی تعریف کی اؤر کہا جن گاؤں میں کوی اسکول نہیں ہے وہاں اس کمی کو مدارس بہت آسانی سے پر کر سکتے ہیں ۔ انہوں ذمہ دار حضرات کو متوجہ کرتے ہوے کہا کہ این ۔آی ۔او ۔ ایس کے کام آن لائن ہوتے ہیں اسکے لیے جمعیتہ ضلع سطح پر ہیلپ ڈیسک کی سہولت سے مدارس کے بچوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ دارالعلوم فاروقیہ کاکوری کے مفتی حارث عبد الرحیم فاروقی نے کہا خالص ڈگری حاصل نہ ہو بلکہ ڈگری کے ساتھ عصر حاضر میں جن علوم ساینس ۔میتھ ، انگریزی کمپیوٹر وغیرہ سے طلباء کو واقفیت ہونا زیادہ ضروری ہے ۔ صدر جلسہ چودھری آل عمر قریشی نے کہا جمعیتہ اوپن اسکول سے ہمیں زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے جتنی باتیں پیش ہوںیں ہیں ضلع جمعیۃ مدارس کو تعاون اور مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہیگا۔ جلسہ میں مدارس کے ذمہ دار حضرات میں مولانا مصطفی ندوی ، مولانا فیروز خان ندوی ، مفتی حارث عبدالرحیم فاوقی ، مفتی جنید احمد ندوی ، قاری شمس الھدیٰ رحمانی ، مولانا منیب احمد باندوی ، مولانا شیراز الدین ، خان محمد امان اللہ ، حکیم محمد آغاز صندلی ، مولانا مناظر السلام مظاہری ، محمد عفان ندوی ، مولانا محمد اکمل ، حافظ فرقان ندوی ، سید واصف حسن شاہ ، مولانا مناظر ندوی ، سید کفیل احمد ، عبادالرحمان صدیقی ندوی ، شمس الدین خان ندوی ، حافظ شکیل احمد ، محمد رضوان ندوی ، نے شرکت کی اور سوال جواب کیے ۔ جلسہ کی نظامت ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی نے کی اور اس جلسہ کے معاون القرآن انسٹیوٹ کے صدر مسعود احمد و ردا ہوٹل کے مالک ذونون نعمانی صاحبان کا شکریہ ادا کیا ۔ اختتام دعا پر ہوا ۔

 

 

 

 

 

نظرات بینندگان
captcha