شیخ زکزاکی کی نایجرین علما اور دانشوروں سے ملاقات

IQNA

شیخ زکزاکی کی نایجرین علما اور دانشوروں سے ملاقات

8:04 - January 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3511221
تہران(ایکنا) اسلام تحریک کے رہنما شیخ ابراهیم زکزاکی نے ملک کے شمالی علاقوں سے آئے علما اور دانشوروں سے ابوجا میں ملاقات کی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ کے آبائی گھر ابوجا میں ملاقات کرنے والوں میں  «آنیگبا» ریاست «کوگی» کے محققین اور اسلامی مرکز«محمد بلو» ریاست «بیدا» کے علما شریک تھے۔

 

شہر «ایگالا» کے معروف مذہبی رہنما محمد عبداللهی جو اہل سنت اور صوفی تیجانیہ فرقے کے بزرگ ہے اور

معروف عالم  شیخ محمد بن محمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

شیخ محمد بن محمد نے ملاقات میں شیخ زکزاکی جو سیرت اهل بیت(ع) پر قرآن و سنت کی راہ میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں انکے حضور میں پیروان اہل بیت کے مکتب میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

 

شیخ ابراهیم زکزاکی نے ملاقات میں کہا: ضروری نہیں کہ شیعہ ہونے کے لیے تیجانیہ مکتب سے ہاتھ اٹھا لیا جائے بلکہ جعفری ہوتے ہوئے تیجانیہ دستورات پر عمل کیا جاسکتا ہے اور ایک قادریہ ہوتے ہوئے شیعہ ہوسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کو  خدا کی (توحید)، ختم (نبوت) اور روز قیامت(معاد) پر ایمان رکھنا چاہیے اور اس میں سارے مسلمان مشترک ہیں۔

 

شیخ زکزاکی کا کہنا تھا: مسلمان عبادات کے لیے  نماز، روزه، زکات و حج، ازدواج، تقسیم میراث، تجارت وغیره میں مکتب و شریعت کے تابع ہونا چاہیے اور ان مسایل میں حلال و حرام سے انکے ایمان کا اندازہ ہوتا ہے.

 

انکا کہنا تھا: ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہیے کہ خدا سے مضبوط تعلق رکھے اور معنوی سفر کی فکر کرے اور یہی عرفان و طریقت کا راستہ ہے اور صوفیا کا راستہ بھی خدا کی طرف طریقت کا راستہ ہے اور تیجانیه، قادریه اور جعفریه بھی اسی طرح طریقت کا راستہ ہے۔/

4032337

نظرات بینندگان
captcha