تیونس ؛ خطبہ جمعہ بند کرانے کے حوالے سے قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ

IQNA

تیونس ؛ خطبہ جمعہ بند کرانے کے حوالے سے قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ

8:05 - December 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3468463
بین الاقوامی گروپ: تیونس یونیورسٹی کے استاد محمد الطالبی نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں جمعے کے خطبے پر پابندی عائد کی جائے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «arabesque.tn»، کے مطابق تیونس کے دانشور محمد الطالبی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعے کے خطبوں کو بند کرانے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کیا جائے
یونیورسٹی استاد نے کہا ہے کہ جمعے کے خطبوں کو دس منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور اس میں صرف خدا کی حمد و ثنا اور دعا و مغفرت کی جائے
انکا کہنا تھا کہ اس وقت جمعے کے خطبوں کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔
تیونس کے دانشور کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے حوالے سے قرآن مجید میں واضح طور پر حکم موجود ہے مگر نماز کے خطبے کے حوالے سے کوئی صریح حکم نہیں دیا گیا ہے۔


اگرچہ یونیورسٹی استاد کے مطالبے پر حکومتی رد عمل اب تک سامنے نہیں آیا ہے لیکن نماز جمعہ کا خطبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسمیں عالم اسلام کے اہم مسائل بیان کیے جاتے ہیں۔

3468235

نظرات بینندگان
captcha