مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پرپاکستان کی تاکید

IQNA

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پرپاکستان کی تاکید

8:12 - June 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3311486
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہئے- انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فلسطینی سرزمین سے صیہونی غاصبوں کو نکال باہر کرنے اور اس سرزمین میں فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کا جراتمندانہ فیصلہ کرنا چاہئے-

ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ نے مسئلہ فلسطین کے فوری اور منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا ہے-

نیویارک میں انسانی حقوق کے احترام اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی حمایت سے متعلق ایک اجلاس بلایا گیا- اس اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہئے- ملیحہ لودھی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فلسطینی سرزمین سے صیہونی غاصبوں کو نکال باہر کرنے اور اس سرزمین میں فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کا جراتمندانہ فیصلہ کرنا چاہئے-

ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطینی قوم سالہا سال سے اپنے جائز حقوق سے محروم ہے- اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ نے مزید کہا کہ سنہ انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل، اس قوم کا حق ہے- ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم خصوصا غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے خلاف انجام پانے والے صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات پر مزید خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی-

70667

نظرات بینندگان
captcha