آیت‌الله سیستانی کے نمایندے کا جنگ میڈیا گروپ کے قیام پر اظھار مسرت

IQNA

آیت‌الله سیستانی کے نمایندے کا جنگ میڈیا گروپ کے قیام پر اظھار مسرت

8:13 - January 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3504127
بین الاقوامی گروپ: آیت‌الله سیستانی کے نمایندے شیخ عبدالمھدی کربلائی نے کربلا میں جنگ میڈیا گروپ کے قیام پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی

آیت‌الله سیستانی نے جنگ میڈیا گروپ کے قیام کو خوش آئند قرار دے دیا

 

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی نون کے مطابق جنگ میڈیا گروپ کے وفد نے کربلا میں آیت‌الله سیستانی کے نمایندے شیخ عبدالمهدی کربلائی سے ملاقات کی ۔

 

شیخ عبدالمهدی کربلائی نے ملاقات میں جنگ میڈیا گروپ کے قیام پر خوشی کا اظھار کیا اور کہا کہ مجاہدین اپنے خون سے کامیابی کی تاریخ رقم کرتے ہیں اور انکو تاریخ پر ثبت کرنا چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مجاہدین کے خون کی حرمت اور تاریخ ساز واقعات کو محفوظ کرنا ہوگا۔

 

جنگ میڈیا گروپ کے سربراہ  عمار خزائی نے نون سے گفتگو میں کہا کہ جنگ گروپ نے شیخ کربلائی سے ملاقات میں انکی باتوں کو سنا اور ہم انکی ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے اور آستانہ حسینی کے جوانوں سے ہرطرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ عراق میں رضا کار اور دیگر فورسز کی مکمل کامیابی کے بعد اہم شخصیات اور جنگ میں شریک صحافیوں کی شرکت کے ساتھ کربلا جنگ میڈیا گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔/

3684688

نظرات بینندگان
captcha