روھنگیا مسلمان آبادی «تمبرو» میں نذر آتش

IQNA

روھنگیا مسلمان آبادی «تمبرو» میں نذر آتش

8:08 - January 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3504125
بین الاقوامی گروپ: میانمار کے سرحدی شہر تمبرو میں نامعلوم مسلح شرپسندوں نے روھنگیا مسلمانوں کے سو گھر نذر آتش کردیے

روھنگیا مسلمان آبادی «تمبرو» میں نذر آتش

 

ایکنا نیوز- آرکاین نیوز کے مطابق میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب واقع شهر «تمبرو» میں کچھ عرصے قبل کم از کم چار سو روھنگیا مسلمانوں کے گھر موجود تھے جنمیں سے اب تک تین سو گھر نذر آتش ہوچکے ہیں اور اس وقت صرف سو گھر باقی رہ گیے ہیں۔

 

گھروں کی حالت سے معلوم ہوجاتا ہے کہ جان بوجھ کر ان کو آگ لگائی گیی ہے اور خدشہ ہے کہ دیگر گھروں کو بھی جلد آگ میں بھسم کردیا جائے گا۔

 

روھنگیا مسلمانوں کے مطابق ان گھروں کو شدت پسند بودھسٹ حکومتی اہلکاروں کی پشت پناہی کے ساتھ ایک سازش کے تحت آگ لگا رہے ہیں۔

 

سیٹلایٹ تصاویر کے مطابق اقوام متحدہ کے نمایندے کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں مسلمانوں کے چالیس گاوں نذر آتش کردیے گیے ہیں.

 

گذشتہ چند مہینوں میں قتل و غارت ، جنسی تشدد اور گھروں کو جلانے کے واقعات کے پیش نظر چھ لاکھ کے لگ بھگ روھنگیا مسلمان جان بچا کر بنگلہ دیش فرار ہوچکے ہیں جہاں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے/.

3684807

نظرات بینندگان
captcha