مصر کے کیھتولک کلیسا کی جانب سے قرآن تقسیم

IQNA

مصر کے کیھتولک کلیسا کی جانب سے قرآن تقسیم

8:02 - January 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504120
بین الاقوامی گروپ: مصر کے کلیسا نے بڑی تعداد میں قرآن مجید اور کعبے کی تصاویرچاپ کر مفت تقسیم کردیا

مصر کے کیھتولک کلیسا کی جانب سے قرآن تقسیم

ایکنا نیوز- خبرررساں ادارے المصریون کے مطابق مصر کے صوبہ " منیا" کے «مارجرجس» کلیسا کی جانب سے قرآن مجید مفت تقسیم کیا گیا۔

 

مذکورہ کلیسا کے پادری ایوب یوسف کا اس بارے میں کہنا تھا: اس اقدام کا مقصد امن و محبت اور معاشرے میں اجتماعی روادری کو عام کرانا ہے۔

 

اس علاقے میں اسلامی کونسل کے سربراہ عباس محمود نے اس اقدام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا : دلجا سٹی میں جوانوں کو وحدت و ہم آہنگی کی جانب متوجہ کرانا اس مہم کا مقصد شمار کیا جاسکتا ہے۔

 

اسی حوالے سے شهر «نَجع حَمّادی» کے ایک ایلومینیم کارخانے کے مسیحی کاریگروں نے اسلامی پوسٹ کارڑ چاپ کر مسلمانوں میں مفت تقسیم کیا ۔

 

قابل ذکر ہے کہ مصر میں مسلمان اور عیسائی امن و محبت سے یکجا رہتے ہیں اور مسلم علما بھی عیسائی مقدسات کے احترام کو واجب اور لازمی قرار دیتے ہیں/۔

3684158

نظرات بینندگان
captcha