معارف قرآنی کی طرف توجہ مسائل حل کرسکتی ہے+ تصاویر

IQNA

ملایشین قرآنی سیمینار:

معارف قرآنی کی طرف توجہ مسائل حل کرسکتی ہے+ تصاویر

8:06 - December 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3513289
ایکنا تھران - عصر حاضر کے مسایل اور قرآن سیمینار سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ قرآنی معارف پر عمل سے مالی، بے روزگای، خاندانی اور اجتماعی مسایل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔

ایکنا- ڈیلی سینیار کے مطابق ملایشیاء ے وارثان امت اخلاص فاونڈیشن  (Yayasan Warisan Ummah Ikhlas )  کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں ملک کے اندر اور باہر سے 1200 افراد شریک تھے۔

 سیمینار  «چیلنجیز کا مقابلہ اور سوره سجده» کے عنوان سے وارثان امت اخلاص (WUIF)  اور  TickTalk  ٹی وی کے تعاون سے بین الاقوامی وزارت تجارت  ملایشیاء(MITI)  کے ہال میں منعقد ہوا۔

وارثان امت کے ڈائریکٹر مرهینی یوسف کا کہنا تھا: سیمینار میں مختلف اقتصادی، اجتماعی، خاندانی اور بے روزگاری کے مسائل پر اظھار خیال کیے گیے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پروگرام « قرآن ہاور» کے سلسلے کا سب سے بڑا اور سال کا آخری پروگرام ہے جسمیں سورہ سجدہ کے رو سے چیلنجیز کا جایزہ لیا جارہا ہے۔

مرهینی کا کہنا تھا کہ وارثان امت کو توقع ہے کہ سیمینار دنیا کے دیگر ممالک میں بھی منعقد ہوں گے اور اب تک ایران، ہندوستان، سنگاپور اور برونائی میں اس حوالے سے دلچسپی کا اظھار کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پروگرام میں حاضرین نے گہری دلچسپی لی اور اگلے سال اس کا دور روزہ سیمینار کی شکل میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر دو اور تین دسمبر 2023 کو منعقد ہوگا۔

اس سیمینار میں اسلامی اور قرآنی علوم کے ماہرین ملایشیاء، انڈونیشیاء، بنگلہ دیش، فلسطین، مصر اور امریکہ سے شریک تھے۔/

 

همایش قرآنی مالزی

همایش قرآنی مالزی

همایش قرآنی مالزی

همایش قرآنی مالزی

همایش قرآنی مالزی

همایش قرآنی مالزی

 

4104323

نظرات بینندگان
captcha