اجمیر میں 27 نومبر کو کُل مذاہب کانفرنس

IQNA

اجمیر میں 27 نومبر کو کُل مذاہب کانفرنس

17:03 - November 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3513220
ایکنا تھران- راجستھان کے اجمیر میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل 27 نومبر کو کُل مذاہب کانفرنس منعقد کرے گی جس میں مختلف مذاہب کے رہنما شرکت کریں گے۔

ایکنا- ڈیلی منصف کے مطابق  راجستھان کے اجمیر میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کُل مذاہب کانفرنس منعقد کرے گی جس میں مختلف مذاہب کے رہنماوں کی شرکت متوقع ہے۔

 

کونسل کے صدرنشین نصیرالدین چشتی نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اجمیر کے جواہر تھیٹر میں کُل مذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد قومی یکجہتی‘ سالمیت اور قوم کی تعمیر میں حصہ داری کو بیدار کرنا ہے۔

یہ کانفرنس ایک شام بھارت کے نام کے موضوع پر منعقد کی جائے گی جس میں راجستھان کے 10 شہروں سے دھرم شالہ سے وابستہ تمام مذہبی گرو شرکت کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور ذات پات کی تفریق کی ذہنیت سے بالاتر ہو کر ملک کے اتحاد، سالمیت اور ملک کی تعمیر کی سوچ کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس مقدس کام کی دعوت میں تمام مذہبی رہنما متفقہ طور پر شریک ہوں گے۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha