ماسکو قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری کی تیسری پوزیشن+ تصاویر و فلم

IQNA

ماسکو قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری کی تیسری پوزیشن+ تصاویر و فلم

8:07 - November 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3513197
ایکنا تھران- جامع مسجد ماسکو میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں سیدمصطفی حسینی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر ماسکو میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بیس ممالک کے نمایندے شریک تھے جنمیں بحرین، مصر، مراکش، ترکی، سوڈان، شام سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

 

نتایج کے اعلان کے مطابق اختتامی تقریب میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے قاری احمد کوزو نے پہلا، مصر کے قاری عبدالرحمن فرج نے دوسرا اور ایران کے قاری سید مصطفی حسینی نے مقام سوم حاصل کیا جب کہ یمنی قاری کو چوتھی پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔

 

سید مصطفی حسینی، حائز رتبه سوم مسابقات بین‌المللی قرآن مسکو را کسب کرد

 

ویڈیو کلیپ میں ایرانی قاری سید مصطفی حسینی کی تلاوت سنی اور دیکھی جاسکتی ہے جو جامع مسجد ماسکو میں منعقد ہوئی۔

 

ویڈیو کا کوڈ

مذکورہ قرآنی مقابلے کورونا بحران کی وجہ سے دو سال وقفوں کے بعد منعقد کیے گیے اور اختتامی تقریب میں اسلامی ممالک کے سفراء کے علاوہ روسی مفتی کونسل کے سربراہ شیخ راویل عین الدین شریک تھے۔/

 

 

 

 

4101061

نظرات بینندگان
captcha