زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں تین مطالعاتی مرکز کا قیام

IQNA

زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں تین مطالعاتی مرکز کا قیام

20:43 - May 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3511912
حرم امام رضا علیہ السلام کے ٹیکنکل اینڈ مینٹننس ادارے کے تعاون سے مطالعہ اور کتابخوانی کی جگہ کو مزید بڑھانے کے لئے دورواقوں(ہالز) کو آمادہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسی سے ملتے جلتے ایک اور منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔

آستان قدس رضوی کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام کے ٹیکنیکل اینڈ مینٹیننس ادارے کی عمارت کے سربراہ جناب محمد بیات نے اس منصوبہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زائرین و مجاورین میں کتابخوانی اور مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی تاکید اوررہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات پرپورا اترنے کے مقصد سے رواں سال جنوری میں حرم امام رضا علیہ السلام میں مطالعہ کرنے کی جگہ توسیع کرنے کے سلسلے میں اس ادارے کی جانب سے باقاعدہ منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ 
انہوں نے بتایا کہ اب تک کتابخوانی اور مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں متعدد اقدامات انجام دیئے گئے ہیں۔ 
اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں رواں سال کے جنوری میں حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق نجمہ خاتون میں مطالعاتی مرکز قائم کیا گیا۔
جناب انجینئر بیات کا مزید یہ کہنا تھا کہ پہلے مرحلہ کے بعد رواں سال کے مارچ میں حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالعبادہ میں دوسرے مطالعاتی مرکز کا کام شروع کیا گیا جسے حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے اور اس وقت زائرین و مجاورین اس عمومی مطالعاتی مرکز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ 
انجینئر بیات نے اسی طرح کے ایک اور منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صحن قدس میں ایک رواق کتاب جس کا  کام جاری ہے ،یہ منصوبہ جون میں مکمل ہو جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha