اٹلی میں نیٹو کے خلاف پھر بڑے پیمانے پر مظاہرے

IQNA

اٹلی میں نیٹو کے خلاف پھر بڑے پیمانے پر مظاہرے

9:56 - May 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3511907
اٹلی میں عوام نے مختلف شہروں میں نیٹو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطاب اٹلی کے دارالحکومت روم کی اہم سڑکوں پر مظاہرے میں عوام نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اسی طرح اطالوی عوام نے یوکرین کو اسلحے نہ بھیجنے اور اس ملک میں امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ روم میں ہوئے ان مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔  
 
اٹلی کی حکومت نے کچھ دن قبل یوکرین کو اسلحوں کی تیسری کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
 
اٹلی کے عوام نے وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے یوکرین کو اسلحے بھیجنے کے اقدام کی مذمت کی۔
 
مظاہروں میں ایسے لوگ بھی تھے جو نیٹو کی کرتوتوں کے خلاف درج نعروں کے  پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے۔ بہت سے مظاہرین نے سویڈن اور فنلینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر بھی تنقید کی۔
 
سویڈن اور فنلینڈ نے ابھی حال میں نیٹو میں اپنی رکنیت کے لئے باضابطہ طور پر درخواست کا اعلان کیا، جس پر روس کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور مختلف ملکوں نے سویڈن اور فنلینڈ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔
 
اس سے پہلے کے مظاہروں میں بھی اطالوی عوام اپنے ملک سے نیٹو سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha