«ننھا عبدالباسط »مصر کا نیا ٹیلینٹ+ فلم

IQNA

«ننھا عبدالباسط »مصر کا نیا ٹیلینٹ+ فلم

9:36 - May 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3511904
تہران(ایکنا) نو سالہ بچے نے قاری عبدالباسط عبدالصمد کے طرز پر شاندار تلاوت سے حیرت زدہ کردیا۔

ایکنا نیوز- الوان نیوز کے مطابق مصری بچہ عمرعلی یا بقول انکے فین کے «ننھا عبدالباسط » بچپن سے قرات کے دلدادہ تھے اور جب روتے تھے تو قرآن کی آواز کے علاوہ کسی چیز سے خاموش نہ ہوتے۔

 

ایک علمی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو آواز بچہ ماں کے پیٹ میں سنتے ہیں ان آوازوں کو آئندہ بھی پیدائش کے بعد پسند کرتے ہیں۔

عمر علی کی ماں جب حاملہ تھی تو قرآن پڑھتی تھی اور انکے والد کا کہنا تھا کہ جب یہ روتا تھا تو ہم تلاوت رکھتے تو یہ غور سے سنتے اور رونا بند کرتے۔

 

اس کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انکے والد نے انکو خصوصی مدرسے میں بٹھایا مگر بچہ چاہتا تھا کہ وہ الازھر میں جائے، سات سال کی عمر میں انہوں نے تلاوت و حفظ میں دلچسپی بڑھایا اور اصرار کیا کہ انکو حفظ کے لئے الازھر میں داخل کرایا جایے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

عمر کے والد کا کہنا تھا کہ انکی خصوصی آواز اور صلاحیت قاری عبدالباسط سے مشابہ تھی اور انکی والدہ نے انکے شوق کو دیکھتے ہویے کم عمری میں اسے حفظ کے لیے بھیجا اور عمر نے ایک سال میں سولہ پاروں کو حفظ کیا اور نو سال سے کم تھا جب حفظ مکمل کیا۔

مصری صوبہ جیزہ کے کم عمر قاری کی خواہش ہے کہ وہ ایک ڈاکٹر یا سرجن بنے۔  جب اس سے پوچھا گیا کہ انکی خواہش کیا ہے تو کہا کہ میں ایک الازھر عالم دین اور ڈاکٹر بنوں گا۔/

4058494

 

نظرات بینندگان
captcha