فلسطینی حکومت کی تشکیل، اسرائیل سے تعلقات کے لیے سعودی شرط

IQNA

فلسطینی حکومت کی تشکیل، اسرائیل سے تعلقات کے لیے سعودی شرط

8:47 - November 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3510564
تہران(ایکنا) سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے دوستی سے قبل فلسطینی حکومت کی تشکیل لازمی ہے۔

ٹی آرٹی عربی نیوز کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے پیر کو العربیہ نیوز سے گفتگو میں تاکید کی کہ سعودی ۱۹۶۷ کے معاہدے کے رو سے الگ فلسطینی ریاست کے قیام پر پابند ہے اور اسرائیل سے تعلقات کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام لازمی ہے۔

 

بن فرحان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب اس شرط پر قایم ہے اور اس کے بغیر تعلقات بحالی مشکل ہے۔

تاہم انکا کہنا تھا کہ اس وقت اسرائیل و فلسطین تعلقات کی بحالی اہم ہے تاکہ اس طریقے سے دونوں ممالک میں امن کے قیام سے ایک فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی قدس ہو ممکن بنایا جاسکے۔

.

انکا کہنا تھا کہ اس سے ہٹ کر خطے میں امن و استحکام کا قیام مشکل عمل ہوگا۔

اپریل ۲۰۱۴، سے تل ابیب کی جانب سے یہودی آباد کاری روکنے سے انکار پر دونوں طرف میں مذاکرات کا عمل روک دیا گیا ہے۔

 

سال ۲۰۲۰ میں اسرائیل نے عرب ممالک سے تعلقات بحالی کی مہم شروع کی ہے اور امارات، بحرین اور مراکش نے تعلقات بحال کردیے ہیں جبکہ سوڈان سے بحالی کی کوشش جاری ہے جبکہ بعض زرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل سعودی حکام سے بھی رابطے میں ہیں اور تعلقات بحالی پر بات چیت جاری ہے اور بعض امور میں اسرائیل کی حمایت سے اس بات کو تقویت بھی ملتی ہے کہ دونوں طرف رابطے کے حوالے سے مصروف ہیں۔/


4010118

نظرات بینندگان
captcha