الجزائر؛ داعش کا قرآنی مراکز سے بھرتی کی کوشش

IQNA

الجزائر؛ داعش کا قرآنی مراکز سے بھرتی کی کوشش

9:11 - August 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3508027
تہران(ایکنا) داعش قرآنی مراکز سے بچوں کو بھرتی کرکے مالی روانہ کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم الجزائرمیں

«دولت اسلامی صحرای بزرگ» کے عنوان سے شہرت حاصل کررہی ہے اور یہاں پر وہ افراد کو بھرتی کرنے کے لیے قرآنی مراکز سے فایدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

 

داعش قرآنی مراکز میں شدت پسندانہ تعلیمات کی ترویج سے یہ کام انجام دے رہی ہے جنکا ٹارگٹ جوانوں کی برین واشنگ کرنا ہے تاکہ انہیں داعش میں شامل کیا جاسکے۔

 

جامعه الجزایر نے اس پر رد عمل ظاہر کیا ہے اور گذشتہ دنوں الجزایر کی ایک عدالت میں پانچ افراد کو داعش میں شامل ہونے کی وجہ سے پیش اور انہیں تین سے بیس سال کی سزا سنائی گئی۔

 

دہشت گرد گروپوں میں شامل کروانے کے لیے اب جدید زرائع ابلاغ سے استفادہ کیا جارہا ہے اور ان افراد پر بھی سوشل میڈیا سے جوانوں کو گمراہ کرکے دہشت گرد تنظیموں میں بھرتی کے الزامات لگائے گیے ہیں۔/

3914636

 

نظرات بینندگان
captcha