بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو نماز عید بھی ادا نہ کرنے دی

IQNA

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو نماز عید بھی ادا نہ کرنے دی

8:45 - August 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508012
تہران(ایکنا) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جاری دہشت گردی کے پیشِ نظر وادی میں نماز عید کے اجتماعات پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلمان پھر نماز عید سے محروم رہ گئے۔

قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو نماز سے روکنے کے لیے عید گاہوں اور مساجد پر تالے لگا دیے اور مقبوضہ وادی میں رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے خار دار تاروں سے بند کر دیے گئے۔

بھارتی پولیس نے صبح سویرے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کیے جس کے باعث محصور کشمیریوں نےگھروں پر ہی نماز عید ادا کی۔

دوسری جانب پابندیوں کے باعث وادی میں قربانی کا فریضہ بھی انتہائی محدود پیمانے پر ادا کیا جا رہا ہے۔

227935

نظرات بینندگان
captcha