حج میں حجرالاسود اور کعبه کو چومنے پابندی عائد

IQNA

حج میں حجرالاسود اور کعبه کو چومنے پابندی عائد

8:25 - July 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507881
تہران(ایکنا) سعودی حکام نے محدود پیمانے پر منعقد ہونے والے حج میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تمام متبرکات کو بوسہ دینے پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔

سعودی زرائع نے کہا ہے کہ حج میں محدود افراد کی شرکت ہوگی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تمام متبرکات منجملہ حج الاسود اور خانہ کعبہ کو بوسہ دینے پر پابندی ہوگی۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی ہوگا اور منفی آنے ہر حج کی اجازت دی جائے گی۔

 

کورونا کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات جیسے (عرفات، مزدلفه اور منا)  ۲۸ ذی‌العقده ۱۴۴۱ (19 جولائی) سے 2  اگست تک داخلے پر پابندی ہوگی اور خانہ کعبه یا حجرالاسود کو وائرس خطرے کے پیش نظر چومنے کی اجازت نہ ہوگی۔

 

حجاج کو تاکید کی گیی ہے کہ مشترکہ سامان یا ضروری وسایل رکھنے سے گریز کریں، رمی جمرات میں پتھروں پر اسپرے کیا جائے گا اور اس موقع پر پچاس سے زائد حجاج کو یکجا ہونے کی اجازت نہ ہوگی۔

 

رمی جمرات میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے اور دستانے کے ساتھ ماسک لگانا ہوگا جبکہ عرفات میں خیموں میں صرف دس حاجی یکجا ہوسکتے ہیں اور وضو کے وقت رش لگانے سے منع کیا گیا ہے۔

 

وضو خانوں میں اسپرے اور سینٹی ٹایزر رکھنے کی ہدایت کی گیی ہے جبکہ نماز جماعت ایس او پیز پر عمل کے ساتھ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔/

3909012

نظرات بینندگان
captcha