ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر کینیا کے ٹیلی ویژن پر ایک گول میز نشست منعقد کی جارہی ہے جسمیں انقلاب کے ثمرات پر گفتگو کی جائے گی۔
اس نشست میں اہم علمی ، ثقافتی اور جرنلسٹوں کے علاوہ ایرانی سفیر اور ثقافتی نمایندے شریک ہوں گے جبکہ نشست نیروبی میں منعقد ہوگی۔
اس نشست کے حوالے سے تفصیلات اخبارات پر شایع ہونے کے علاوہ انقلاب کے ثمرات پر ڈکومنٹری گیارہ فروری یوم انقلاب پر «KBC «MAHDI TV ، اور «CITIZEN ٹی وی چینلز پر نشر بھی کی جائے گی۔/