الجزائر؛ قرآنی اساتذہ کی کمی

IQNA

الجزائر؛ قرآنی اساتذہ کی کمی

9:02 - October 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3505246
بین الاقوامی گروپ- مذہبی امور کے ماہرین کے مطابق مدرسوں میں قرآن پڑھانے کے لیے ٹیچروں کی تعداد میں کمی محسوس کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے بوابه الشروق کے مطابق مذہبی امور کے ماہرین کے سروے اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں قرآنی حوالے سے معیار گر رہا ہے۔

 

قرآنی اداروں کے حوالے سے قومی ادارے کے تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اکثر قرآن سکھانے والے افراد خواتین ہیں جبکہ مردوں میں واضح طور پر انکا فقدان محسوس ہورہا ہے۔

 

اس تحقیق اور سروے میں شریک ماہرین نے قرآنی اہداف پر توجہ مرکوز رکھنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حفظ قرآن اس حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اس شعبے میں عدم توجہ افسوسناک ہے۔/

3757476

نظرات بینندگان
captcha