عراق؛ قرآنی کورس میں ۲۱۰۰ طلبا کی شرکت

IQNA

عراق؛ قرآنی کورس میں ۲۱۰۰ طلبا کی شرکت

14:34 - July 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504847
بین الاقوامی گروپ: آستانہ حسینی کے تعاون سے منعقدہ گرمیوں کے قرآنی کورسز میں ۲۱۰۰ طلبا اور طالبات شریک ہیں

عراق؛ قرآنی کورس میں ۲۱۰۰ طلبا کی شرکت

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق آستانہ حسینی کے قرآنی امور کے سربراہ  علی عبود الطایی کا اس بارے میں کہنا تھا: ۱۵۰۰ طلباء اور  ۶۰۰ طالبات کورس میں تجوید، حفظ قرآن کریم اور قرآنی فھمی کلاسز میں شریک ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: قرآنی تعلیمات کے حوالے سے شرعی احکامات، وضو کے مسایل اور نماز کے اصول وغیرہ کورسز کے ہمراہ سکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

طایی کے مطابق کورس ۴۵ دن تک صبح و شام کے اوقات میں جاری رہے گا، جبکہ ۶۵ مرد اساتذہ اور  ۲۶ خواتین ٹیچرز درس دینے کے فرایض انجام دیں گی۔

 

انکا کہنا تھا: سالانہ کورسز کے اختتام پر گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی اختتامی تقریب منعقد ہوگی جسمیں کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی کی جائی گی۔/

 

3731630

نظرات بینندگان
captcha