بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اکیڈمک سنٹر سربراہ کی شرکت/ طلباء مقابلے منفرد قرار

IQNA

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اکیڈمک سنٹر سربراہ کی شرکت/ طلباء مقابلے منفرد قرار

7:32 - April 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504475
بین الااقوامی گروپ: اکیڈمک سنٹر فار ایجوکیشن ، کلچر اینڈ ریسرچ کے سربراہ سید حمید رضا طیبی کی پروگرام میں شرکت

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اکیڈمک سنٹر سربراہ کی شرکت/ طلباء مقابلے منفرد قرار

ایکنا نیوز- تہران میں جاری پیتیسویں قرانی مقابلوں کے ہمراہ گذشتہ روز حفظ و قرآن فھمی امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی تقریب امام خمینی(ره) کمپلیکس میں منعقد کی گیی۔

 

پروگرام میں جہاد یونیورسٹی  Academic Center for Education, Culture and Research (ACECR) کے سربراہ سید حمید رضا طیبی بطور مہمان خاص جبکہ ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی کے ڈپٹی عبدالھادی فقھی زادہ ، وزارت اوقاف کے سربراہ اور ولی فقیہ کے نمایندے حجت الاسلام علی محمدی ، جہاد یونیورسٹی کے عیسی علیزاده، ایکنا کے چیف ایگزیکٹیو اور یونیورسٹیوں میں قرآنی فاونڈیشنز کے سربراہ حمید صابرفرزام کے علاوہ دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

 

حمید رضا طیبی نے جہاد یونیورسٹی کی قرآنی خدمات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا :

قرآن خدا کی آخری کتاب ہے جو بشر کی رہنمای اور سعادت کے لیے خدا کی جانب سے انکے رسول پر اتاری گیی ہے اور اسکی تعلیمات کی ترویج کی ذمہ داری سب پر عاید ہوتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جهاد یونیورسٹی اپنے قیام سے لیکر آج تک قرآنی تعلیمات اور کلچر کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور قرآنی مقابلوں کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے اسی طرح سے ایکنا کا قیام بھی انہیں پروجیکٹ میں شمار کیا جاسکتا ہے جومختلف زبانوں میں قرآنی نیوز دینے والی واحد نیوز ایجنسی ہے .

طیبی نے طلبا کے معاشرے میں اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسی بنیاد پر مسلمان طلبا کے درمیان قرآنی مقابلوں کو شروع کیا گیا ہے جہاں طلبا کو عالم اسلام کے مسایل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کا موقع فراہم ہوتا ہے

 

انکا کہنا تھا: اب تک طلبا کے درمیان پانچ مقابلہ منعقد ہوچکا ہے اور اس بار وزارت اوقاف و امور خیریہ کے تعاون سے انہیں دنوں مشہد میں منعقد کیا جارہا ہے

 

طیبی کے مطابق مختلف ممالک میں موجود ایرانی مراکز اور یونیورسٹیوں کے تعاون سے طلبا کو منتخب کیا گیا اور پھر سوشل میڈیا پر ۲۳۰ آڈیو فایل میں تلاوت کو سننے کے بعد ان میں سے  ۷۳ کو مقابلوں کے لیے چنا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ آڈیو فایل سلیکشن کے بعد طلبا کو دعوت دی گیی اور انکے درمیان مقابلے کے بعد فاینل مرحلے کے لیے ساٹھ ممالک سے  ۴۰ طلبا کو منتخب کیا گیا ہے جنکے درمیان مشہد کے روضہ  امام رضا(ع) میں مقابلے ہوں گے۔

 

طیبی کے مطابق اس بار مقابلوں کو برراہ راست نشر نہیں کیا جارہا ہے بلکہ انکی ویڈیو ریکارڑنگ کی ڈکومنٹری بنا کر چار اہم زبانوں میں ترجمے کے ساتھ  قرآن و معارف چینل سے نشر کی جائے گی ۔

 

قابل ذکر ہے کہ تہران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنیا کے  چوراسی ممالک سے  ۳۷۰ نمایندے شریک ہیں ،مدارس کے طلباء کے درمیان ( قم)، خواتین کا (تہران کے ہوٹل ارم)، اسپشل اور مردوں کا مقابلہ (امام خمینی(ره) کمپلیکس) میں مقابلے جاری ہیں اور جہاد یونیورسٹی کے تعاون سے اگلے ہفتے کو طلباء مقابلے منعقد ہوں گے۔/

3708027

نظرات بینندگان
captcha