لیبیا؛ قرآنی سیٹلایٹ چینل بند کرنے کا فیصلہ

IQNA

لیبیا؛ قرآنی سیٹلایٹ چینل بند کرنے کا فیصلہ

9:35 - April 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504465
بین الاقوامی گروپ: لیبیا کے سیٹلایٹ چینل «لیبیا القرآن» کے حکام کے مطابق چینل کو مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے

لیبیا؛ قرآنی سیٹلایٹ چینل بند کرنے کا فیصلہ

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے afrigatenews.net؛ کے مطابق مالی مشکلات کے باعث لیبیا کے قرآنی چینل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

حکام کے مطابق مالی بحران سے دوچار ہونے کی وجہ سے قرآنی چینل کو مزید چلانا ممکن نہ رہا ہے۔

 

«لیبیا القرآن» نے فیس بک پیچ پر لکھا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود چینل کی مالی مدد نہ ہوسکی اور اب مزید اس چینل کو چلانا ممکن نہیں لہذا اس مہینے سے قرآنی چینل کو بند کیا جارہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس چینل کو حفاظ اور قاریوں کے لیے ایک منبر کی حیثت سے جانا جاتا تھا جہاں مختلف علما، قرآء اور حفاظ کرام قرآنی طلبا کی تربیت اور حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کرتے تھے۔

 

بعض ماہرین کے مطابق سیاست اور پارٹی بازی امور کی وجہ سے اس چینل کو سپورٹرز سے ہاتھ دھونا پڑا اور نتیجے میں عدم حمایت کی وجہ سے چینل کو اس مرحلے تک پہنچایا گیا ہے۔/

3707188

نظرات بینندگان
captcha