ایکنا نیوز-(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے فوجیوں کو بھیج سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے تحت سعودی دستوں کو شام بھیجا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور وہاں دہشت گرد تنظیم داعش اور النصر? فرنٹ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے 2014 میں عالمی عسکری اتحاد قائم کیا تھا۔
اس اتحاد میں سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے علاوہ متعدد یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔