برونائی ؛حفظ و تفسیر قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

برونائی ؛حفظ و تفسیر قرآنی مقابلوں کا آغاز

8:10 - January 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3504126
بین الاقوامی گروپ: حفظ و تفسیر کے قومی قرآنی قابلے برونائی کے قرآن مطالعاتی مرکز میں شروع ہوچکے ہیں

برونائی ؛حفظ و تفسیر قرآنی مقابلوں کا آغازایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ Borneo Bulletin؛ کے مطابق قرآنی مقابلے یکم فروری تک جاری رہیں گے جنمیں پانچ کیٹگریز شامل ہیں

 

شرکاء مقابلہ ۱۱ سال اور ۱۷ سال کی عمر میں منتخب سورتوں کے حفظ مقابلے میں جبکہ  حفظ پارہ اول ۱ تا سوم  ہمراہ تفسیر پارہ  ۲، پارہ نمبر بارہ ، حفظ کل قرآن مع تفسیر کے اوپن مقابلے شامل ہوں گے

 

مقابلوں کے اس مرحلے  میں مجموعی طور پر ۳۰۹ امیدوار شریک ہیں اور ہر گروپ یا کیٹگریز سے بارہ قاری اگلے مرحلے کے لیے منتخیب ہوں گے۔

 

مذکورہ مقابلے ہر سال برونائی کی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے جشن نزول قرآن کے عنوان سے منعقد ہوتے ہیں۔

 

اس مرحلے میں کامیاب طلبا کو  برونائی کی نمایندگی کے لیے بین االاقوامی قرآنی مقابلوں میں بھجوائے جائیں گے۔

 

برونائی میں ہرسال ۳۰ کے لگ بھگ حفظ و قرآت کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں اور انکا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور معاشرے میں وحدت و محبت عام کرانا ہے ۔/

3684789

نظرات بینندگان
captcha