سال 2019 میں سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں گے: پینس

IQNA

سال 2019 میں سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں گے: پینس

11:47 - January 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504123
بین الاقوامی گروپ: بدزبان ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح امریکی نائب صدرنے بھی اشتعال انگیز بیانات کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں لوگوں کو خوش کرنے کےلئے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کردیا

ایکنا نیوز- سچ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ فلسطینی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر دوبارہ آئیں، امن صرف مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تقریر کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ممبران نے یروشلم فلسطین کا دارالحکومت کے بینرز کے ساتھ احتجاج کیا جس کے باعث امریکی نائب صدر کو تقریر روکنی پڑی ۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ دوہزار انیس کے آخر تک امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا اور اس سلسلے میں تیاریاں ابھی سے شروع کردی جائیں گی۔

ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی نائب صدر مائک پینس کے دورہ اسرائیل کے موقع پر ان سے ملنے سے انکار کردیا،، امریکی نائب صدر کا یہ دورہ پہلے گذشتہ سال دسمبر میں شیڈول تھا، جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha