پاکستان؛حضرت زینب کبریٰ(س)کا جشن ولادت منایا جارہا ہے

IQNA

پاکستان؛حضرت زینب کبریٰ(س)کا جشن ولادت منایا جارہا ہے

8:07 - January 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504122
بین الاقوامی گروپ:ثانی زہرا،حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن میلاد منایا جارہا ہے

پاکستان؛حضرت زینب کبریٰ(س)کا جشن ولادت منایا جارہا ہے

ایکنا نیوز- حضرت زینب کبری کی ولادت کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن میلاد منایا جارہا ہے جنمیں خاندان اہلبیت علیہم السلام کے ذاکرین و مدح خوان حضرات ثانی زہراحضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے مناقب و فضائل بیان کررہے ہیں۔

 

 کویٹہ کے مدرسہ فاطمہ زہرا میں جشن میلاد گذشتہ روز منایا گیا جسمیں حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی معنوی شخصیت کےمختلف درس آموز زاویوں کو بیان کرتے ہویے مقررین نے انکو بہترین نمونہ قرار دیا۔

 

اسی حوالے سے جشن میلاد حضرت زینب سلام اللہ علیہا آج سہ پہر ساڑھے تین بجے مدرسہ فاطمہ زہرا کے تعاون سے امام بارگاہ " بیت الاحزان" میں منایا جایے گا جسمیں تمام خواتین کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

حضرت زینب سلام اللہ علیہا امام علی(ع) اور حضرت زہرا(س) کی بیٹی ہیں جو سنہ 5 یا 6 ہجری اور پانچ جمادی الاول کو مدینہ میں پیدا ہوئیں۔ آپ امام حسین(ع) کے ساتھ کربلا میں موجود تھیں اور 10 محرم الحرام سنہ 61 ہجری کو جنگ کے خاتمے کے بعد اہل بیت(ع) کے ایک گروہ کے ساتھ لشکر یزید کے ہاتھوں اسیر ہوئیں اور کوفہ اور شام لے جائی گئیں۔ انھوں نے اسیری کے دوران، دیگر اسیروں کی حفاظت و حمایت کے ساتھ ساتھ، اپنے باوقار خطبوں کے توسط سے بےخبر عوام کو حقائق سے آگاہ کیا۔ حضرت زینب(ع) نے اپنی فصاحت و بلاغت اور شجاعت سے تحریک عاشورا کی بقاء کے اسباب فراہم کئے

نظرات بینندگان
captcha