کوئٹہ توکل کانفرنس کا انعقاد

IQNA

کوئٹہ توکل کانفرنس کا انعقاد

13:42 - January 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504118
بین الاقوامی گروپ: دنیا بھر میں ایک منظم سازش کے تحت یہود و نصاریٰ نےفرقہ، مسلک اور زبان کی بنیاد پر مسلمانوں پر نہ ختم ہونیوالی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔مقررین

کوئٹہ توکل کانفرنس کا انعقاد

 

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ مووآن پاکستان اور عالمی مشائخ گرینڈ الائنس کے اشتراک سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں "توکل کانفرنسز" کے انعقاد کا آغاز کوئٹہ سے کر دیا گیا۔ ملک گیر کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد امریکی امداد کی بندش کے بعد کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلام کی روح کے مطابق اللہ پر توکل کے نظریئے کا اعادہ کرنا ہے۔

کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے عالمی علماء و مشائخ گرینڈ الائنس کے صدر پیر خالد سلطان القادری، صوبائی وزیر صحت عبدالماجد ابڑو، مووآن پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ میاں کامران، مخدوم پیر سید ہارون شاہ الگیلانی، جمعیت نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، اسفند یار جمالی، سکینہ عبداللہ، جماعت الصالحین کے غازی کمال، صلاح الدین محمد حسنی، ادریس مغل ودیگر نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان میں بلوچستان کے غیور بلوچ اور پشتونوں کے اکابرین کی علماء ومشائخ کے ہمراہ دی جانے والی قربانیوں کے اعتراف میں آج ہم نے بلوچستان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لئے چلائی جانے والی تحریک کی بنیاد رکھی ہے۔ پاکستان اور عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل اسلامی تعلیمات اور آقاء دو جہاں حضرت محمد (ص) کی سیرت پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ ملک کے محافظ سرحدوں کی نگہبان اور علماء و مشائخ نے قوم کو اکٹھا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ دنیا بھر میں ایک منظم سازش کے تحت یہود و نصاریٰ نے مسلمانوں پر نہ ختم ہونے والی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ فرقہ، مسلک اور زبان کی بنیاد پر مسلمانوں کو تقسیم کرکے انکی قوت کو منتشر کرکے اُنہیں آپس میں دست وگریباں کیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha