مسلمان خواتین کی کاوش؛ عالمی یوم حجاب منانے کی تیاریاں

IQNA

مسلمان خواتین کی کاوش؛ عالمی یوم حجاب منانے کی تیاریاں

8:16 - January 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504113
بین الاقوامی گروپ: مسلسل پانچویں سال یکم فروری کو عالمی سطح پرمختلف پروگراموں کے ساتھ یوم حجاب منایا جائے گا

مسلمان خواتین کی کاوش؛عالمی یوم حجاب منانے کی تیاریاں

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  Times Headline کے مطابق عالمی یوم حجاب منانے کے حوالے سے ھیشٹیگ

«حجاب کے ساتھ طاقتور» ( #StrongInHijab )  کے ساتھ مہم شروع کی گیی ہے۔

 

اس مہم میں مسلمان خواتین مختلف تصاویر اور جملوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شریک ہوں گی۔

 

اس مہم میں مسلمان خواتین کی آزادی اور حجاب کی حامی غیر مسلم خواتین بھی سوشل میڈیا پر وحدت اور یکجتہی کا اظھار کریں گی۔

 

اس دن حجاب کے موضوع پر مختلف تربیتی پروگرام کے علاوہ خواتین میں مفت اسکارف دینے کا اہتمام کیا جارہا ہے اور حجاب کے حوالے سے نادرست تصورات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

یوم حجاب اس سال  «ہم قابل ہیں: حجاب کے ساتھ طاقتور» کے شعار کے ساتھ منایا جائے گا۔

 

یوم حجاب پہلی بار سال ۲۰۱۳ ایک امریکن مسلمان طالبہ جو حجاب کی وجہ سے توہین کا نشانہ بنی تھی کی جانب سے شروع کیا گیا اور اس وقت سے ہرسال منایا جارہا ہے/۔

3684076

نظرات بینندگان
captcha