ایکنا نیوز-سوشل میڈیا کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فایرنگ سے شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والا پچاس سالہ نصیراحمد شہید ہوگیا ۔فایرنگ بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔قابل ذکر ہے کہ ایک مدت کی خاموشی کے بعد کویٹہ شہر میں شیعہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے اور اب تک کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے