افغانستان میں 2 خودکش دھماکے، 72افراد جاں بحق/ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

افغانستان میں 2 خودکش دھماکے، 72افراد جاں بحق/ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

8:19 - October 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503697
بین الاقوامی گروپ:دہشت گردوں نے شیعہ-سنی مساجد میں خود کش حملے کرکے 72افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں

ایکنا نیوز- زرایع کا کہناہےکہ دارالحکومت کابل کی شیعہ مسجد امام زمان میں نماز مغرب کے دوران خودکش بمبار نے خود کو اڑادیا۔ جس سے 39  افراد جاں بحق اور 40سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔ داعش نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔

دہشت گردی کا دوسرا واقعہ وسطی صوبے غور کی سنی مسجد میں پیش آیا۔ یہاں بھی خود کش بمبار نے دھماکا کیا جس سے33 نمازی جاں بحق ہو گئے ۔ اس حملےکانشانہ سیاسی تنظیم جمعیت کے رہنما تھے۔

شام و عراق میں مزارات اڈانے کے بعد داعش اب افغانستان میں مساجد تباہ کرنے پرتل گیی ہے اور یہاں پاوں جمانے کی کوششوں میں مصروف ہوگیی ہے

نظرات بینندگان
captcha