پاکستان "تحفظِ عزاء کانفرنس" کا اعلان

IQNA

پاکستان "تحفظِ عزاء کانفرنس" کا اعلان

8:45 - September 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501477
بین الاقوامی گروپ: ملک میں عزاداری کی محافل پر بیجا پابندیوں اور علما کرام کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف کانفرنس منعقد کی جارہی ہے
پاکستان

ایکنا نیوز – شیعہ علما کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے " ہم پاکستان میں عزاداری سیدالشہداء کے خلاف بننے والے کسی قانون کو نہیں مانتے
! اسی حوالے سے درج ذیل مقاصد اور امور پر ۲۴ ستمبربروز ہفتہ کو نشتر پارک کراچی میں تحفظ عزا کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے۔

*- پاکستان میں مجالسِ عزاء و جلوسوں پر بلاجواز FIR درج کرنے کے خلاف
*- مجالسِ عزاء میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کے خلاف
*- روایتی مِجالسِ عزاء و جلوسوں کو روکنے کے خلاف
*- بانی مجالس و جلوس کو بلاجواز فورتھ شیدول میں ڈالنے کے خلاف
*- بانی مجالس عزاء و جلوس کو بلاجواز گرفتار کرنے کے خلاف
*- علمائے کرام و ذاکرین کے مختلف صوبوں ، اضلاع میں مجالسِ عزاء پڑھنے پر پابندی کے خلاف
*- علمائے کرام و ذاکرین کو ممبروں سے اُتار کر توہین کرنے کے خلاف
*- زائرین کربلا کو کوئٹہ و تفتان میں سیکورٹی نہ دینے کے خلاف
*- زائرین کربلا کو تفتان میں سہولتیں نہ دینے کے خلاف
*- دہشتگردوں کو سزائے موت نہ دینے کے خلاف
*- اندرونِ سندھ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہ کرنے

بیان میں کہا گیا ہے کہ عزاداری کسی فردِ واحد کا مسئلہ نہیں یہ عاشقانِ امام حسین کی حیات کا مسئلہ ہے کیونکہ عزاداری سیدالشہداء ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔۔ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی اسی طرح ہم عزاداری امام حسینؑ کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

نظرات بینندگان
captcha